*آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر ترقیوں کا سلسلہ جاری،*

ٹیکرز نمبر 653

لاہور 20 ستمبر

*آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر ترقیوں کا سلسلہ جاری،

لاہور سمیت مختلف اضلاع کے 134سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دیدی گئی،

قواعد و ضوابط اور میرٹ پر پورا اترنے والے لاہور ڈسٹرکٹ کے 07 سب انسپکٹرز سمیت 134 افسران کو گریڈ 16 میں ترقی دی گئی،

ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان چودھری کی زیرصدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس آج سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا،

پروموشن بورڈ میں500 سب انسپکٹرز کے نام ترقی کیلئے زیرغور آئے،

اے سی آرز،دیگر کوائف مکمل ہونے پر 134 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی،

ایڈیشنل آئی جی سلطان چودھری نے افسران کی ترقیوں کانوٹیفکیشن جاری کر دیا،

ترقی پانے والے افسران میں محمد عاشق، سیف اللہ،فوزیہ ابراہیم، محمد رزاق، فضل حسین، ذوالفقار علی، اعظم علی و دیگر افسران شامل،

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پروموٹ ہونے والے افسران کو مبارکباد،

خدمت خلق اور کرائم کنٹرول کے لئے زیادہ دلجمعی اور پیشہ وارانہ انداز میں ذمہ داریاں انجام دیں،آئی جی پنجاب،

(ڈی پی آر پنجاب پولیس)

***

Daily Askar

Comments are closed.