بلوچستان رائٹرز گلڈ (برگ) کے ایک اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ کی ادبی تاریخ میں پہلی بار ادبی سمپوزیم منعقد کیا جا رہا ہے ۔جس کا اہتمام بلوچستان رائٹرزگلڈ (برگ) نے کیا ہے ۔

کوئٹہ 21 اکتوبر:بلوچستان رائٹرز گلڈ (برگ) کے ایک اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ کی ادبی تاریخ میں پہلی بار ادبی سمپوزیم منعقد کیا جا رہا ہے ۔جس کا اہتمام بلوچستان رائٹرزگلڈ (برگ) نے کیا ہے ۔
سمپوزیم قلم قبیلہ سے متصل ثاقبہ گرلز کالج کوئٹہ کینٹ میں ہو گا مہمانانِ گرامی میں ڈاکٹر فردوس انور قاضی ، ڈاکٹر عبدالروف رفیقی ، ڈاکٹر عرفان احمد بیگ ، آغاگل پروفیسر خورشید افروز ، میجر(ر) نذر حسین زمرد سمیت بلوچستان کے معروف اہلِ قلم کی بڑی تعداد کو مدعو کیا گیا ہے ۔
چیئر مین برگ شیخ فرید کے مطابق سمپوزیم میں پہلی بار طلباء کو براہِ راست شریک ہونے کا موقع فرایم کیا جا رہا ہے ، شیخ فرید نے بتایا کہ سمپوزیم کے مقاصد میں طلباء و طالبات کو ادبی کتب کا مطالعہ بینی کی جانب راغب کرنا ، اُن میں ادبی خود آگہی کو فروغ دینا اور میں ادبی شعور کو پروان چڑھانا ہے ۔
سمپوزم سوموار کی صبح ٹھیک 10 بجے شروع ہو گا ۔

Daily Askar

Comments are closed.