ڈائریکٹر گجرانوالہ زون ساجد اکرم کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری

1

ایف آئی اے گجرانوالہ سرکل کی بڑی کارروائی

ڈائریکٹر گجرانوالہ زون ساجد اکرم کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری

حوالہ ہنڈی اور کرنسی ایکسچینج میں ملوث 8 ملزمان پر مشتمل منظم گینگ گرفتار۔ ملزمان کو ماڈل ٹاون گجرانوالہ سے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ ملزمان سے 6 کروڑ 39 لاکھ روپے اور دیگر غیر ملکی کرنسی برآمد۔ ملزمان کے قبضے سے 5 کاریں اور 1 موٹر سائیکل بھی برآمد۔ مذکورہ کاریں اور موٹر سائیکل رقم کی ترسیل میں استعمال ہوتے تھے۔ ملزمان سے 10 عدد موبائل فون ، 3 لیپ ٹاپس، 3 کمپیوٹرز اور 2 عدد پرنٹر و سکینرز بھی برآمد۔ ملزمان کے قبضے سے حوالہ ہنڈی سے متعلقہ رجسٹرز ، لیجرز اور کیش لاکرز بھی برآمد۔ ملزمان سے 10 سے زائد بینکوں کی چیک بکس بھی برآمد کر لی گئی۔ ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے

Web Desk

Comments are closed.