گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کنونیئر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سانحہ ارتحال پر دل رنجیدہ ہے اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند کرے مصبیت کی اس گھڑی میں ہم لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ دریں اثنا گورنر ہاؤس گلگت میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی والدہ گرامی کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی فاتحہ خوانی کی تقریب میں معاون خصوصی برائے اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ ، ایم کیو ایم گلگت بلتستان کے سربراہ اور وزیر اعلی کے معاون خصوصی حسین شاہ ، نامور صحافی اشرف عشور اور دیگر نے شرکت کی ۔ فاتحہ خوانی کے بعد مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی گئی۔
Comments are closed.