وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سے امیر دینی مشاورتی کونسل مولانا خلیل قاسمی کی سربراہی میں وفد نے ملاقات

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سے امیر دینی مشاورتی کونسل مولانا خلیل قاسمی کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی، جس میں جے یو ائی جی بی کے امیر مولانا عطا اللہ شہاب، مولانا سلطان ریئس اورقاری وزیر صدیقی شامل تھے ۔
دینی مشاورتی کونسل کے وفد نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کو یقین دلایا کہ دینی مشاورتی کونسل گلگت بلتستان میں امن و امان کے قیام کے لئے حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے جبکہ گندم سبسڈی کے حالیہ معاملے پر حکومت اور گلگت بلتستان کے عوام کے بہترین مفاد میں ہم اپنا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہیں علماء کرام کے وفد نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور انکی ٹیم کی جانب سے گلگت بلتستان میں قیام امن کے لئے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ گلگت بلتستان میں امن اور بھائی چارگی کی فضاء کو قائم رکھنے کے لئے تمام مکاتب فکر کے علماء منظم کردار ادا کریں گے کیونکہ امن سب کی ضرورت بھی ہے اور ہمارا اجتماعی مفاد گلگت بلتستان کے امن و امان میں ہی مضمر ہے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے علماء کرام کا شکریہ ادا کیا اور اس بات پر زور دیا کہ امن و امان اور دیگر اہم معاملات میں آپ سب کی رہنمائی ہمیشہ حکومت کو درکار رہے گی اور ہم نے مل کر تمام مسائل کا حل نکالنا ہے۔

Web Desk

Comments are closed.