آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن لسبیلہ کے عہدیداروں کے وفد نے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نور محمد مندوخیل سے ملاقات

لسبیلہ 21نومبر : آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن لسبیلہ کے عہدیداروں کے وفد نے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نور محمد مندوخیل سے ملاقات کرکےکلرک ایسوسی ایشن کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن لسبیلہ کے جنرل سیکرٹری مولا بخش لاسی نے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کو لواحیقین کوٹہ پر بھرتیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نور محمد مندوخیل نے آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن لسبیلہ کے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ ملازمین کے جائز مسائل فوری حل کیے جائیں گے اور لواحقین کوٹہ پر کچھ دنوں میں بھرتیوں کا عمل شروع کیا جائے گا۔ جس پر آل ہاکستان کلرک ایسوسی ایشن کے صدر وڈیرہ غلام قادر جاموٹ، جنرل سیکرٹری مولا بخش لاسی، نائب صدر عبدالواحد محمد شہی نے شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو لسبیلہ نعیم عمرانی، اسسٹنٹ کمشنر کنراج آفتاب احمد موندرہ بھی موجودتھے۔

Web Desk

Comments are closed.