خاران21 نومبر:۔ کمشنر رخشان ڈویژن شاہ عرفان احمد غرشین کی زیر صدارت ڈویژنل ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو اجلاس منعقد ہوا اجلاس سے کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پولیو کے انسداد کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے نہی نسل کی زندگی کو محفوظ بنانے کیلئے پولیو کا خاتمہ ضروری ہے، تمام ڈپٹی کمشنرز اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈی ایچ اوز انسداد پولیو مہم کے دوران یوسی سطح پر ٹیموں کی کارکردگی کا مانیٹرنگ کریں جس یوسی میں ٹیمیں اپنے ٹارگٹ میں ناکام رہے تو متعلقہ یوسی ایم اوز سمیت ڈی ایچ او ذمہ دار ہونگے غفلت میں محکمانہ کارروائی کی جائے گی،اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر رخشان بادل دشتی،ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز رخشان ڈویژن ڈاکٹر فرید احمد سمالانی، ایریا کوارڈنیٹر ڈبلیو ایچ او رخشان ڈویژن ڈاکٹر جمیل رند، ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو، ڈپٹی کمشنر نوشکی حبیب اللہ موسی خیل، ڈپٹی کمشنر چاغی طفیل بلوچ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خاران ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، ڈی ایچ او واشک ڈاکٹر چاکر انور بلوچ،ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی خاران سہیل اسلام بلوچ، ڈی ایس پی خاران داد الرحمٰن بلوچ،آئی ٹی آفسر عبداللہ بلوچ نے فزیکلی اجلاس میں شرکت کی جبکہ واشک کے ڈپٹی کمشنر سمیت، رخشان ڈویژن اضلاع ایس پیز، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسرز، پی پی ایچ آئی ڈی ایس ایمز ویڈیو لنک کے ذریعے سے اجلاس میں شریک ہوئے، اجلاس میں ایریا کوارڈنیٹر ڈبلیو ایچ او رخشان ڈاکٹر جمیل رند نے پولیو کے مائیکرو پلان آخری پولیو راؤنڈ اور 27 نومبر 2023 کو شروع ہونے والے انسداد پولیو مہم کے مسائل اور اقدامات سے متعلق اجلاس کو بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ 27 نومبر سے یکم دسمبر تک پانچ روزہ پولیو مہم میں (146248) ایک لاکھ چیالیس ہزار دو سو اڑتالیس بچوں اور بچیوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے، اس حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کی گئی ہے، اجلاس میں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ایس پیز اور ڈی ایچ اوز نے اپنے اپنے اضلاع کے پولیو سے متعلق اقدامات اور مسائل سے اجلاس کو آگاہ کیا، کمشنر نے اضلاع ڈپٹی کمشنرز اور پولیس آفیسرز کی جانب سے پولیو علمے کی سیکورٹی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈویژنل ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو اجلاس کی بڑی اہمیت ہے اس میں پولیو سے متعلق مکمل پلان پر غور کیا جاتا ہے، انسداد پولیو مہم ایک قومی مہم ہے اس سے ہمارے بچوں کا مستقبل وابستہ ہے، کمشنر رخشان نے تمام ڈپٹی کمشنرز اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈی ایچ اوز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے اضلاع تحصیل اور یوسی سطح میں انسداد پولیو مہم کو مکمل کامیابی سے چلائیں پولیو ٹیموں کی یوسیز کی سطح پر سختی کے ساتھ ویری فکیشن اور مکمل مانیٹرنگ کیا جائے تاکہ پولیو قطرے سے کوئی بچہ رہ نہ جائے، کمشنر رخشان شاہ عرفان احمد غرشین نے ڈپٹی کمشنرز اور ایس پیز کو سیکورٹی سے متعلق خصوصی ہدایات دیتے ہوئے کہا کی کہ انسداد پولیو ٹیموں کو فل پروف سیکورٹی فراہم کریں ٹیموں کے ہمراہ پولیس و لیویز کے جوانوں کو موجود رہنا چاہیے، پولیو ٹیموں کو مکمل فرض شناسی سے فرائض انجام دینا ہوگا کسی ڈسٹرکٹ یا یوسی سطح پر میں ٹیمیں پولیو ٹارگٹ میں ناکام رہے تو متعلقہ یوسی انچارج ذمہ داران کے ساتھ ساتھ متعلقہ ڈسٹرکٹ کے ڈی ایچ او بھی ذمہ دار ہوگا، جن کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا انسداد پولیو مہم کے دوران کوئی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی غیر ذمہ دار عملے کے خلاف محکمانہ کارروائی ہوگی، کمشنر نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے علاقے کے سیاسی سماجی اور مذہبی رہنماؤں سمیت بلدیاتی نمائندوں صحافی سول سوسائٹی کردار ادا کریں اور خاص کر والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلاوئیں۔
Comments are closed.