پشین21نومبر:۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)جمیل احمد کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی(ڈی۔پی۔ای۔سی) کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ضلعی ناظم صحت ڈاکٹر محمد نسیم کٹکیزئی،ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن سے ایریا کوارڈینیٹر ڈاکٹر محمد نعیم،ڈپٹی ناظم صحت ڈاکٹراورنگزیب زرکون،ڈی،ایس،پی حاجی عبداللہ،نیشنل اسٹاف کے عبدالرازق خان،ضلعی سپورٹ آفیسر سید کلیم اللہ آغا،سپروائزر محمد صابر افغان اور محکمہ صحت کے نمائندگان سمیت پولیو نمائندگان نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو ویکسین کی مدد سے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے متاثرہ ہونے سے بچایا جا سکتا ہے پولیو جیسی موذی مرض کے خلاف جاری اقدامات ملک میں پولیو کو ختم کرنے کی راہ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ یہ اقدامات پولیو کہ مرض کی بیخ کنی تک جاری رہیں گے انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لییضلعی انتظامیہ اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہی ہے اور ضلع پانچ سال کی عمر کے ایک لاکھ 78ہزار 160 بچوں کو پولیو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اس مقررہ ہدف کو 693 ٹیموں،46 ٹرانزٹ ٹیم،48 فکس سینٹرز کے ذریعے مکمل کیا جائے گا جبکہ 24 نومبر سے یکم دسمبر تک جاری رہنے والے اس پولیو مہم کو بھی حسب سابق ایک منظم حکمت عملی کے تحت کامیاب سے ہمکنار کیا جائے گا جس کے لیے والدین،علماء کرام اور تمام مکاتب فکر کی مشترکہ اقدامات اور شعور اگاہی فراہم کرنے کی ضروری ہے ڈپٹی کمشنر جمیل احمد نے مزید کہا کہ اس فیز وائز مہم کے دوران ضلعی انتظامیہ پولیو ورکرز کے ٹیموں کی نگرانی جاری رکھے گی تاکہ ضلع کے بچوں کو بہترین صحت سروسز کی خدمات دی جا سکیں اور اس موذی مرض سے مکمل طور چھٹکارا حاصل کیا جا سکے۔
Comments are closed.