دکی21نومبر:۔ڈپٹی کمشنردکی کیپٹن (ر)فیاض علی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد رفیق،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال دکی ڈاکٹر جوہر خان شادوزئی، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی ممتاز علی، ایم اینڈ ای آفیسر اختر جان، خزانہ آفیسر عبدالسلام اور دیگر نے شرکت کی۔میٹنگ میں محکمہ صحت کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نیضلعی ہیلتھ ٹیم کوہدایت کی کہ اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیں، ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس اور سٹاف کی تمام ہسپتالوں میں حاضری یقینی بنائیں اور عوام کو صحت کی سہولیات کی دستیابی ضلع دکی کے ہر علاقے میں ممکن بنائی جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈیوٹی میں کوتاہی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی اور جو مستقل غیر حاضر ہیں ان کو ملازمت سے ہمیشہ کے لئے برخاست کیا جائیگا۔
Comments are closed.