خضدار 21نومبر:۔سیکریٹری وومن ڈویلپمنٹ حکومت بلوچستان سردار خان بگٹی نے کمشنر قلات ڈویژن علی اکبر بلوچ سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وومن کمپلیکس کو فعال بنانے، چار دیواری کی تعمیر اور وومن کمپلیکس کے لیئے مختص زمین کے تحفظ و دیگر امور سے متعلق تبادلہ کیا گیا۔سیکریٹری وومن ڈویلپمنٹ نے کہا کہ وومن کمپلیکس خواتین کی ترقی اور انہیں سیاسی، معاشی و سماجی طور پر با اختیار بنانے کے حوالے سے ایک انتہائی اہم ادارہ ہے۔ انہوں نے درخواست کی وومن کمپلیکس کے لیئے مختص اراضی کا تحفظ انتہائی ضروری ہے۔ کمشنر قلات ڈویژن نے کہا کہ کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی کہ سرکاری اراضی پر تجاوزات قائم کرے۔ اگر کسی نیتجاوزات قائم کرنے کوشش کی تو اس کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا۔اس دوران شہید بے نظیر بھٹو وومن کرائیسز سینٹر خضدار کے منیجر روبینہ کریم شاہوانی بھی موجود تھیں۔
Comments are closed.