کوئٹہ 21 نومبر.ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر)سعد بن اسد سے کوئٹہ تندور ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد نے مذاکرات کی۔جس کے بعد تندور ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔اور اعلان کیا کہ کوئٹہ میں 165 گرام روٹی کا ریٹ 25 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ اور تندور ایسوسی ایشن کی مذاکرات میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد انور کاکڑ،اسسٹنٹ کمشنر سٹی کپٹین عبداللہ بن عارف, سید امردین آغا,مولانا رمضان مینگل, ولی افغان اور نعیم خلجی کی موجودگی میں مذاکرات خوش اصلوبی سے تہہ پاگیا۔ اس دوران ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر) سعد بن اسد نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ روٹی کا وزن میں کمی کرنے والے تندور کو ہمیشہ کے لیے سیل کیا جائیگا اور مالکان کو جیل کے حوالے کیے جائیگے۔تمام تندور مالکان موجودہ اعلامیہ پر ہر صورت عمل کریں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے روٹی کے وزن کی روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کی جائے گی۔عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

Comments are closed.