گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ اپنے دو روزہ دورے پر ڈسٹرکٹ خضدار پہنچ گئے

ڈسٹرکٹ خضدار 21 نومبر: گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ اپنے دو روزہ دورے پر ڈسٹرکٹ خضدار پہنچ گئے. خضدار پہنچنے پر وائس چانسلر خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مقصود احمد، ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس منیر شیخ، ڈپٹی کمشنر محمد عارف خان زرکون، ڈی پی او میر حسین لہڑی اور پرو-وائس چانسلر ڈاکٹر سہراب بزنجو نے استقبال کیا. گورنر بلوچستان کے دو روزہ دورے کے دوران خضدار اور اس سے متصل علاقوں کے سیاسی قائدین کے علاوہ قبائلی معززین و عمائدین بھی ملاقات کریں گے. علاوہ ازیں گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی میں ایک پروقار مگر سادہ تقریب میں طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کریں گے۔

Web Desk

Comments are closed.