اسلام آباد دھرنا میں مظاہرین کے درمیان متعدد نقاب پوش اور ڈنڈہ بردار موجود ہیں۔

اسلام آباد 21 دسمبر (نمائندہ عسکر): پولیس ترجمان کے مطابق دھرنا میں مظاہرین کے درمیان متعدد نقاب پوش اور ڈنڈہ بردار موجود ہیں۔ مظاہرین کو ہائی سیکورٹی زون میں داخلے سے روکنے کےلیے غیر مہلک طریقہ اختیار کیا جارہا ہے۔ طاقت کے استعمال سے مکمل گریز کیا گیا ہے ۔ بزرگوں ،عورتوں اور بچوں سے گذارش ہے کہ پرتشدد ہجوم کا حصہ نہ بنیں اور کسی کے بہکاوے میں مت آئیں۔ اسلام آباد کے شہریوں کی جان اور املاک کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔ کسی بھی ایمرجنسی میں پکار 15 یا آئی سی ٹی 15 ایپ پر اطلاع دیں۔

Web Desk

Comments are closed.