چونگی نمبر 26 پر مظاہرین کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ

اسلام آباد 21 دسمبر (نمائندہ عسکر): پولیس ترجمان کے مطابق 26 نمبر چونگی پر مظاہرین کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا ہے۔ ایوب چوک پر بھی مظاہرین کی طرف سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا۔ پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا ہے۔ راستہ روکنے اور سڑکیں بند کرنے والوں کے خلاف ضابطہ کے مطابق قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اسلام آباد پولیس نے گذارش کی ہے کہ کسی بھی غیر قانونی اجتماع یا پر تشدد مظاہرے کا حصہ نہ بنیں۔ عورتوں اور بچوں کو پر تشدد مظاہروں سے دور رکھیں اور کسی بھی غیر معمولی سرگرمی کی اطلاع پکار 15 یا آئی سی ٹی 15 ایپ پر دیں۔

Web Desk

Comments are closed.