نگرا ن و زیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے گزشتہ روز ہتھیار ڈالنے والے مزاحمت کاروں کو قومی دھارے میں شامل ہونے پر خوش آمدیدکہا

کوئٹہ۔ 21 دسمبر(نمائندہ عسکر): نگرا ن و زیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے گزشتہ روز ہتھیار ڈالنے والے مزاحمت کاروں کو قومی دھارے میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہتے ہوئے رواں ماہ کوئٹہ میں منعقد ہونے والے قبائلی جرگے کے عمائدین کی عملی کاوشوں کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ قبائلی جرگے کے مثبت اثرات آنا شروع ہوگئے ہیں یہاں جاری ایک بیان میں نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ ہم نے کھلے دل سے تمام ناراض بلوچوں کو قومی دھارے میں شامل ہوکر ملکی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرنے کی دعوت دی ہے ہمارے دروازے بات چیت کے لیے کھلے ہیں گزشتہ روز 70 ریاست مخالف افراد قومی دھارے میں شامل ہوئے امید ہے مزید لوگ بھی آئیں گے ریاست عظیم ماں اور شفیق باپ کی مانند ہے انہوں نے کہا کہ ریاست مخالف تحریکوں میں کچھ نہیں رکھا ، مسائل کا حل باہمی بات چیت سے ہی ممکن ہے بلوچستان کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے مل بیٹھ کر راہیں نکالنی ہیں ، نگراں وزیر اعلٰی نے کہا کہ بلوچستان ہم سب کی سرزمین ہے جس کی ترقی کے لئے ہم نے اجتماعی سوچ کو پروان چڑھانا ہے اور یہاں کے باسیوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ذاتی مفادات کو ایک طرف رکھ کر اجتماعی ترقی کے فروغ کیلئے کام کرنا ہے۔

Web Desk

Comments are closed.