شیرانی21دسمبر(نمائندہ عسکر): ڈپٹی کمشنر شیرانی عظیم جان دومڑ کی صدارت میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ایم ایس شیرانی ڈاکٹر اختر مندوخیل پی پی ایچ ائی کے ڈی ایس ایم سید امان شاہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خیر محمد شیرانی خزانہ آفسر محمد اسلم حریفال ایم این اے/ ای پی آئی آفسر افتخار نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر شیرانی نے ضلع بھر کے ار ایچ سیز اور بی ایچ یوز کے بارے میں ڈی ایس ایم شیرانی سے رپورٹ طلب کی ڈی ایس ایم نے بی ایچ یوز اور ار ایچ سیز کا ماہانہ رپورٹ پیش کیا ڈپٹی کمشنر شیرانی نے تمام غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایات جاری کرتے ہوئے واضع کیا کہ آئندہ کیلئے کسی بھی قسم کی غیر حاضری قابل قبول نہیں ہو گی اور بی ایچ یوز کی صفائی کا بھی خاص خیال رکھیں۔
Comments are closed.