کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات کی زیرصدارت ریونیو ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی چشمہ اچوزئی کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے اجلاس

کوئٹہ 21دسمبر(نمائندہ عسکر): کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات کی زیرصدارت ریونیو ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی چشمہ اچوزئی کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری لینڈ یوٹیلایزیشن بورڈ آف ریونیو حبیب اللہ غلزئی، اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ( ریونیو )حنیف کبزئی،صدر اپیکا ایسوسی ایشن سکندر لہڑی ،صدر ریونیو ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی ارباب حیات اللہ،نائب تحصیلدار ولی محمد اور دیگر نماہندوں نے شرکت کی دوران اجلاس کمشنر کوئٹہ ڈویڑن حمزہ شفقات کو ریونیو ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے منصوبے میں حائل رکاوٹوں اور مسائل کے بارے میں بریفنگ دی گی جس پر کمشنر کوئٹہ ڈویڑن حمزہ شفقات نے مکمل تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ سوسائٹی کی حد بندی سرکل ریونیو افسر کرے،سوسائٹی کی ترجیح بنیادوں پر پی سی ون میں شمولیت کروائی جائے،ساتھ ہی سوسائٹی کی چار دیواری کیلئے اقدامات کیے جائیں اور ایمپلائز اپنی رجسٹریشن کے عمل کو بھی مکمل کریں۔

Web Desk

Comments are closed.