پنجاب میں 2600کلومیٹر روڈز کی تعمیر ومرمت کے 104 روڈ۔ زبحالی پراجیکٹ سڑکوں کی تعمیرومرمت اوربحالی پر-150ارب روپے لاگت آئے گی،پراجیکٹ کی مانیٹرنگ کے لئے ہرضلع وڈویژن میں خصوصی کمیٹی قائم

مختلف اضلاع میں روڈز کی تعمیر کے 9پراجیکٹ مکمل، 33 شاہراہیں زیر تکمیل،39سڑکوں کیلئے اضافی فنڈز، 6پراجیکٹ پی ایس ڈی پی کے تحت مکمل ہونگے تعمیر وبحالی، توسیع کے پراجیکٹ کی تکمیل عوام کی ضرورت،سڑکوں کی تعمیر سے آمدورفت میں آسانی ہو گی،ٹریفک میں بھی روانی ہو گی:محسن نقوی

لاہور21دسمبر(نمائندہ عسکر): وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نیپنجاب میں 2600کلومیٹر روڈز کی تعمیر ومرمت کے 104 پراجیکٹس کی منظوری دے دی۔وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدار ت خصوصی اجلاس منعقد ہواجس میں روڈزبحالی پراجیکٹ پر رپورٹ پیش کی گئی۔وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر وبحالی اور توسیع کے پراجیکٹ کی تکمیل عوام کی ناگزیر ضرورت ہیں۔ روڈز کی تعمیرومرمت اور بحالی سے نہ صرف آمدورفت میں آسانی ہو گی بلکہ ٹریفک میں بھی روانی ہو گی۔سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سہیل انور نے سڑکوں کی تعمیر وبحالی پر پیشرفت پر بریفنگ دی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایک سال سے 104سڑکوں کی تعمیرو مرمت اور بحالی کے پراجیکٹ زیر التوا تھے۔ ایک سال سے بھی کم عرصے میں روڈز کے 104 پراجیکٹس کی تکمیل ایک ریکارڈ ہو گی۔ صوبے کی 104 سڑکوں کی تعمیر وتوسیع اور بحالی پراجیکٹس پر تقریباً-150ارب روپے لاگت آئے گی۔ روڈز کے تعمیراتی معیار کو یقینی بنانے کے لئے ہر ضلع اور ڈویژن میں خصوصی کمیٹی مانیٹرنگ کررہی ہے۔ پنجاب کے مختلف اضلاع میں اہم روڈز کی تعمیر کے 9پراجیکٹ مکمل ہوچکے ہیں۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ مختلف اضلاع کی 33 شاہراہیں تیز ی سے زیر تکمیل ہیں،جلد مکمل ہوجائیں گی۔مزید 39سڑکوں کے لئے اضافی فنڈز مہیا کرنے کا جائزہ لیا جارہا ہے۔روڈز کے 6پراجیکٹ پی ایس ڈی پی کے تحت مکمل کئے جائیں گے۔ صوبائی وزیر بلدیات عامر میر،ایڈیشنل چیف سیکرٹری، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈ ویلپمنٹ بورڈ، سیکرٹری خزانہ،سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

Web Desk

Comments are closed.