حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف اور عوام کو ایکسپائرڈ مصنوعات کی فروخت سمیت مختلف وجوہات پر خوراک کے مراکز کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھر میں کارروائیاں مسلسل جاری

پشین 21 دسمبر (نمائندہ عسکر): حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف اور عوام کو ایکسپائرڈ مصنوعات کی فروخت سمیت مختلف وجوہات پر خوراک کے مراکز کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھر میں کارروائیاں مسلسل جاری ہیں ۔ اس ضمن میں پشین بازار میں بی ایف اے حکام نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 8 مراکز جرمانہ عائد جبکہ متعدد کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے ۔ پشین میں موجود بی ایف اے کی ملک سیفٹی ٹیم نے متعدد ملک شاپس سے دودھ کےسیمپلز لیکر موقع پر ٹیسٹ تاہم دودھ میں کسی بھی قسم کی ملاوٹ کے شواہد نہیں ملے ۔ ترجمان بی ایف اے کے مطابق جرمانہ کیے گئے مراکز میں 3 جنرل اسٹورز ، 2 بیکنگ یونٹس ، 1 ریسٹورنٹ اور 1 مصالحہ شاپ شامل تھے۔جنرل اسٹورز کے خلاف زائد المعیاد مشروبات ، پیکٹ مصالحوں اور پابندی عائد اجینو موتو (چائنیز نمک) کی فروخت پر کارروائی کی گئی ، 2 بیکنگ یونٹس اور ریسٹورنٹ میں صفائی کے انتظامات ناقص ، پکوان و اشیاء کی تیاری میں ایکسپائرڈ کلرز ، خراب و استعمال شدہ کوکنگ آئل کا استعمال کیا جارہا تھا ، مذکورہ مراکز کے پراسیسنگ یونٹ اور کچن میں انتہائی گندگی اور اشیاء پیک کرنے کیلئے اخبار (پرنٹڈ پیپر) کا استعمال پایا گیا۔جرمانہ کیے گئے ایک مصالحہ شاپ سے بھی چائنیز نمک برآمد ہوا ، کاروائیوں کے دوران جنرل اسٹورز ، بیکنگ پلانٹس اور ریسٹورنٹ سے پکڑی گئیں زائد المعیاد ، ناقص و ممنوعہ تمام تر مصنوعات ضبط کرکے بعدازاں تلف کر دی گئیں ۔مزید برآں معمولی نقائص پر 7 دیگر کھانے پینے کے مراکز مالکان کو اصلاح نوٹسز جاری کیے گئے ۔ترجمان بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے مطابق دیگر اضلاع میں غیر معیاری اشیاء کی تیاری و فروخت پر کوئٹہ میں 10, مستونگ میں 12 ، سبی میں 6 جبکہ لورالائی میں 12 متفرق خوراک کے مراکز پر جرمانے عائد کیے گئے.

Web Desk

Comments are closed.