کراچی 21 دسمبر (نمائندہ عسکر): عام انتخابات 2024 میں خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے لیئے فارم وصول و جمع کروانے کا سلسلہ جاری، آج دفتر صوبائی الیکشن کمشنر سندھ، کراچی میں بھی صوبائی الیکشن کمشنر سندھ/ریٹرنگ آفیسر برائے مخصوص نشست ( خواتین و اقلیت) شریف اللہ نے فارم وصول کیئے۔
اس سلسلے میں اب تک ٹوٹل 100 فارم وصول کیئے گئے ہیں جن میں سندھ سے قومی اسیمبلی کے لیئے خواتین کے 21 فارم وصول کیئے گئے، جبکہ صوبائی اسیمبلی کے لیئے خواتین کے 46 فارم وصول ہوچکے ہیں تاہم صوبائی اسیمبلی کے لیئے اقلیتوں کے 33 فارم وصول ہوچکے ہیں۔
Comments are closed.