کوئٹہ 21 دسمبر(نمائندہ عسکر): گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے آئی جی پولیس اسلام آباد سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلوچ یکجہتی مارچ کی گرفتار خواتین اور بچوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا. گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے اس بات پر زور دیا کہ حالیہ پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کا جلد از جلد خاتمہ کر کے مسئلہ کا پرامن حل نکال جائے. آئی جی پولیس اسلام آباد نے گورنر بلوچستان کو تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام گرفتار خواتین اور بچوں کو رہا کر دیا گیا اور بلوچ یکجہتی مارچ کے دیگر زیر حراست مظاہرین پولیس کی تحویل میں ہیں جنکو کل عدالت میں پیش کیے جائیں گے. واضح رہے کہ گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ اسی سلسلے میں کل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد جائیں گے جہاں وہ بلوچ یکجہتی مارچ کے حوالے سے نگران وفاقی وزیر فواد حسن کی سربراہی میں قائم کی گئی کمیٹی کے ممبران سے ملاقات کریں گے اور گرفتار افراد کی جلد رہائی اور مسئلہ کا پرامن حل نکالنے کی کوشش کریں گے۔
Comments are closed.