لاہور پولیس کے156ہیڈ کانسٹیبلز کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی سی سی پی او لاہور کی ترقی پانے والے پولیس ملازمین کو مبارک باد اور انہیں محنت، دیانت اور دلجمعی سے فرائض سر انجام دینے کی ہدایت
پولیس آفیشلز قابلیت، پیشہ ورانہ مہارت اور خدمت خلق کو اپنا شعار بنائیں۔سربراہ لاہور پولیس
لاہور21دسمبر(نمائندہ عسکر): میرٹ اور سنیارٹی پر پورا اترنے والے لاہور پولیس کے156ہیڈ کانسٹیبلز کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ سی سی پی او لاہور کی چیئرمین شپ میں منعقدہ پروموشن بورڈ میں ایس ایس پی(ایڈمن)عاطف نذیر، ایس ایس پی(آپریشنز)سید علی رضا اورایس ایس پی(انویسٹی گیشن)انوش مسعود نے شرکت کی۔ ترقی پانے والوں میں آپریشنز، انوسٹی گیشن اورسکیورٹی ڈویژن سمیت مختلف یونٹس کے پولیس آفیشلز شامل ہیں۔ سی سی پی او لاہور نے ترقی پانے والے پولیس ملازمین کو مبارک باددی اور انہیں محنت، دیانت اور دلجمعی سے فرائض سر انجام دینے کی ہدایت کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سی سی پی اونے کہاکہ محکمہ پولیس کے افسران واہلکاروں کی بروقت ترقی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ پولیس آفیشلز خدمت خلق کو اپنا شعار بنائیں اور کمیونٹی پولیسنگ کے تحت شہریوں کو بہترین سروس ڈیلیوری کی فراہمی کویقینی بنائیں۔
Comments are closed.