کمیونٹی لیڈ لوکل گورننس پالیسی کے نفاذ کے حوالے سے اورئنٹیشن سیشنز کے انعقاد کا مرحلہ آخری مراحل میں پہنچ گیا

کو ئٹہ21 دسمبر(نمائندہ عسکر): کمیونٹی لیڈ لوکل گورننس پالیسی کے نفاذ کے حوالے سے اورئنٹیشن سیشنز کے انعقاد کا مرحلہ آخری مراحل میں پہنچ گیا ہے۔ اس حوالے سے کوئٹہ میں یورپی یونین بریس ٹیکنیکل اسسٹنز اور ڈی اے آئی کے تعاون سے صوبائی فنانشل اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ دو روزہ سیشن کا انعقاد کیا گیا جسمیں مختلف سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے متعلقہ افسران کو مدعو کیا گیا۔ دو روزہ سیشن کے دوران سی ایل ایل جی پالیسی ایملیمنٹیشن، پالیسی میکنگ، سوشل اکنامک ڈویلپمنٹ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پلان اور پالیسی فنانشل ایمپلیکیشنز کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہی فراہم کی گئی۔ اورئنٹیشن سیشن میں سیکریٹری لوکل گورنمنٹ نور احمد پرکانی نے چیف گیسٹ کے طور پر شرکت کی۔ اس سے قبل بلوچستان کے دس اضلاع میں بھی سی ایل ایل جی پالیسی کے نفاذ کے حوالے سے اورئنٹیشن سیشنز کا انعقاد کیا گیا تھا۔ یاد رہے سی ایل ایل جی پالیسی رواں سال یورپی یونین بریس ٹیکنیکل اسسٹنز، ڈی اے آئی اور محکمہ لوکل گورنمنٹ کے اشتراک سے تشکیل دی گئی ہے جسکا مقصد مقامی کمیونٹیز کو اپنے مسائل کی نشاندہی اور انکے حل کے لیے با اختیار بنانا ہے۔

Web Desk

Comments are closed.