نگران وفاقی وزراءکی کمیٹی کی بلوچ احتجاجی مظاہرین سے مذاکرات ۔ احتجاج کرنے والی گرفتار خواتین کی فوری رہائی کے احکامات، گرفتار خواتین کی رہائی کا عمل شروع ہو گیا

اسلام آباد۔21دسمبر (نمائندہ عسکر): نگران وفاقی وزراءمرتضیٰ سولنگی، فواد حسن فواد اور جمال شاہ نے جمعرات کو یہاں بلوچ احتجاجی مظاہرین سے مذاکرات کئے۔ احتجاجی خواتین سے مذاکرات مکمل ہوتے ہی وفاقی وزراءکی کمیٹی نے گرفتار احتجاجی خواتین کی فوری رہائی کے احکامات جاری کئے جس پر گرفتار خواتین مظاہرین کی رہائی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

بعد ازاں مذاکراتی کمیٹی کے ارکان احتجاج کرنے والے مرد حضرات سے مذاکرات کے لئے مردوں کے احتجاجی کیمپ روانہ ہو گئے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے تین نگران وفاقی وزراءپر مشتمل کمیٹی تشکیل دی تھی جو بلوچ احتجاجی مظاہرین سے مذاکرات کر رہی ہے۔

Web Desk

Comments are closed.