پشاور۔ 21 دسمبر (نمائندہ عسکر): ڈپٹی کمشنر چارسدہ عدنان فرید کی زیر صدارت عام انتحابات 2024 کی تیاریوں کے حوالے ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر چارسدہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چارسدہ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ سمیت ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں عام انتخابات 2024 کے تیاریوں حوالے تفصیلی گفتگو ہو ئی اور بتایا گیا کہ عام انتخابات حوالے سے تمام ضروری اقدامات مکمل کرلئےگئے ہیں۔
اس موقع پر ڈ پثی کمشنر عدنان فریدنےمتعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام پولنگ سٹیشنوں میں بنیادی سہولیات سمیت سی سی ٹی وی کیمروں کو فوری طور پر کارآمد بنایا جائے اور جن سکولوں میں نہیں ہیں وہاں پر فوراًسی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں اور ان پولنگ سٹیشنوں کی سیکیورٹی حوالے سے تمام اقدامات مکمل کیے جائیں تاکہ شفاف الیکشن کا انعقاد ممکن بنایا جا سکے۔
Comments are closed.