کمشنر پشاور کی زیر صدارت اجلاس، آئندہ عام انتخابات کے لیے انتظامی و سکیورٹی پلان بارے تبادلہ خیال کیا گیا

پشاور۔ 21 دسمبر (اے پی پی):کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر کی زیر صدارت انتخابات 2024ء کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں انتظامی و سکیورٹی پلان بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ پشاور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں کیپٹل سٹی پولیس آفیسر اشفاق انور،ریجنل الیکشن کمشنر،پشاور ڈویژن کے پانچوں اضلاع کے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز/ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز اور دیگر متعلقہ اداروں کے انتظامی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں عام انتخابات کےلئے انتظامی اور سیکورٹی پلان پر تبادلہ خیال اور اس حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

Web Desk

Comments are closed.