کمشنر ساہیوال ڈویژن کا صبح سویرے شہر کا تفصیلی دورہ

ساہیوال۔ 21 دسمبر  (نمائندہ عسکر):  کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سیدنے صبح سویرے شہر کا تفصیلی دورہ کیا۔شہر میں صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا، صفائی کی عمومی صورت حال پر عدم اطمینان کا اظہار، مختلف علاقوں میں صفائی کرنے والا کوئی سویپر نظر نہیں آیا۔ ویسٹ کنٹینرز کے اردگرد کوڑے کے ڈھیر کارپوریشن کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

چیف آفیسر کو ناقص کارکردگی پر سینٹری سپروائزرز کی تنخواہ کاٹنے کی ہدایت۔ اپنے دفتر میں میونسپل کارپوریشن اور پسپ پروگرام کی کارکردگی کے روزانہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کارپوریشن کا بنیادی کام شہر کی صفائی ہے اور تمام وسائل شہریوں کو صاف ماحول فراہم کرنے پر خرچ کئے جانے چاہیں۔

اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن اشفاق احمد، اے سی جنرل علیزہ ریحان سمیت متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔

Web Desk

Comments are closed.