مظفرگڑھ،وکلا ء انتخابات،نائب صدارت کی خاتون امیدوار بلا مقابلہ منتخب

مظفرگڑھ۔ 21 دسمبر  (نمائندہ عسکر): ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کوٹ ادو کے انتخابات، کاغزات نامزدگی داخل،نائب صدر کےلئے مخصوص نشست برائے خواتین پر گرینڈ الائنس کی متفقہ امیدوار نائب صدر میڈم زیبا تبسم بلا مقابلہ منتخب، 13 جنوری بروز ہفتہ انتخابات ہوں گے۔

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کوٹ ادو انتخابات برائے سال 2023-24 کے سلسلے میں سیاسی گہما گہمی عرج پرپہنچ چکی ہے، جوڑ توڑ کا عمل جاری ہے، وکلاء کے گروپس اپنے امیدواروں کی جیت کےلئے پرعزم دکھائی دیتے ہیں، گروپس کے نامزد امیدواروں نے کاغزات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں۔نائب صدارت کی مخصوص نشست برائے خواتین پر گرینڈ الائنس کی متفقہ امیدوار زیبا تبسم ملک بلا مقابلہ منتخب ہوگئی ہیں۔

Web Desk

Comments are closed.