استامحمد22اپریل۔ مون سون بارشوں سے قبل پیشگی حفاظتی انتظامات ضروری ہیں ڈپٹی کمشنر ارشد حسین جمالی کا ضلعی آفیسران کو احکامات- تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر استامحمد ارشد حسین جمالی کی زیر صدارت آج مون سون بارشوں اور ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضلعی سطح پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام ضلعی محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ارشد حسین جمالی نے کہا کہ مون سون کی متوقع بارشوں کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو پہلے سے حفاظتی انتظامات مکمل کر لینے چاہییں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے موثر انداز میں نمٹا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہر محکمے کو اپنی ذمہ داری کا احساس ہونا چاہیے اور پیشگی اقدامات میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر نے تمام اداروں کو ہدایت کی کہ نالوں کی صفائی، نکاسی آب کے موثر انتظام، اور کسی بھی ممکنہ ایمرجنسی کے لیے مشینری اور عملے کی تیاری کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام اقدامات فوری اور مربوط ہوں تاکہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ کنٹرول روم بھی قائم کیا جائے گا تاکہ ہنگامی حالات میں پل پل کی اطلاعات فراہم کی جائیں تاکہ ضروری اقدامات اٹھائے جائیں ۔اجلاس میں ریسکیو 1122، محکمہ صحت، بلدیہ، ایریگیشن، بی اینڈ آر زراعت، اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے بھی اپنی تیاریوں سے متعلق بریفنگ دی۔
Comments are closed.