وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا ضلع خضدار کی تحصیل وڈھ میں قبائلی تنازعہ کے حل کی جاری پیش رفت پر اطمینان کا اظہار

 

۔وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا ضلع خضدار کی تحصیل وڈھ میں قبائلی تنازعہ کے حل کی جاری پیش رفت پر اطمینان کا اظہار

۔امید ہے کہ فریقین تحمل برداشت اور بردباری کا مظاہرہ کرینگے۔وزیراعلئ

۔تنازعات کا باہمی گفت وشنید کے زریعہ حل ہمارے قبائلی معاشرے کی دیرینہ اور مضبوط روایات کا حصہ ہے ۔وزیراعلئ

۔یہ امر باعث اطمینان ہے کہ علاقے کے سیاسی قبائلی اور مزہبی عمائدین بھی اس حوالے سے اپناکردار ادا کر رہے ہیں۔وزیراعلئ

۔اراکین صوبائی اسمبلی زابد ریکی اور یونس عزیز زہری کی تنازعہ کے پر امن حل کے لیۓ کوششیں قابل تعریف ہیں ۔وزیراعلئ

۔کمشنر قلات اور ڈپٹی کمشنر خضدار
بھی دیرینہ تبازعہ کے حل میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیۓ اقدامات کر رہے ہیں ۔وزیراعلئ

۔حکومت قبائلی تنازعہ کے پر امن حل کے لیۓ اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے لیۓ تیار ہے ۔وزیراعلئ

۔صوبائی و زیر داخلہ میر ضیا ء لانگو اور آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ فریقین کا موقف جاننے اور قبائلی عمائدین کے تعاون کے حصول کے لیۓ وڈھ میں موجود ہیں۔وزیراعلئ

۔قبائلی تنازعات امن کے قیام میں رکاؤٹ بنتے ہیں ۔وزیراعلئ

۔قبائلی تنازعات سے ہمیشہ نقصان فریقین اور علاقے کے لوگوں کو اٹھانا پڑتا ہے ۔وزیراعلئ

۔قبائلی تنازعہ کے پر امن حل میں حائل رکاؤٹوں کو دور کیا جاۓ گا۔وزیراعلئ

۔وڈھ کے دیرینہ قبائلی تنازعہ کا رواداری اور افہام و تفہیم کی فضا میں حل اور دیرپا امن کا قیام سب کے مفاد میں ہوگا۔وزیراعلئ

۔وزیر داخلہ سے مسلسل میں رابطہ میں رہتے ہوۓ صورتحال سے آگاہی حاصل کر رہاہوں ۔وزیراعلئ

۔تنازعہ کے دیرپا پر امن حل کے لیۓ تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کرنے پر فریقین کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔وزیراعلئ

Daily Askar

Comments are closed.