انتونیو گوتریس کے ساتھ ملاقات میں ہم نے پاکستان کے سیلاب زدگان کی بحالی کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ، وزیراعظم محمد شہباز شریف
وزیراعظم۔۔۔اتفاق
انتونیو گوتریس کے ساتھ ملاقات میں ہم نے پاکستان کے سیلاب زدگان کی بحالی کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ، وزیراعظم محمد شہباز شریف
اسلام آباد۔22جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان میں حالیہ سیلاب کے دوران اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی حمایت اور تعاون کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ انتونیو گوتریس سے ملاقات کے دوران ہم نے اتفاق کیا ہے کہ دنیا کو موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اپنے وعدے پورے کرنے کی ضرورت ہے۔جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ نیو گلوبل فنانسنگ پیکٹ کے سربراہی اجلاس کے موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ساتھ اپنی ملاقات میں ہم نے پاکستان کے سیلاب زدگان کی بحالی کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ میں نے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے ترقی پذیر ممالک کی مدد کرنے کے مطالبے کی مسلسل اور بھرپور وکالت پر سیکرٹری جنرل کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اتفاق کیا کہ بین الاقوامی برادری کو موسمیاتی انصاف کے لیے اپنے وعدوں کو پورا کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستانی کبھی نہیں بھولیں گے کہ سیکرٹری جنرل پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد کس طرح عالمی فورمز پر سیلاب متاثرین کا مقدمہ پیش کرنے کے لیے آگے آئے۔
Comments are closed.