وزیرِ اطلاعات ،ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے آج کراچی کے مقامی ہوٹل میں پیپلز بس سروس کیلئے موبائل ایپلیکشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز بس سروس پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کی ہدایات پر شہریوں کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے شروع کی گئی ۔

وزیرِ اطلاعات ،ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے آج کراچی کے مقامی ہوٹل میں پیپلز بس سروس کیلئے موبائل ایپلیکشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز بس سروس پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کی ہدایات پر شہریوں کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے شروع کی گئی ۔اس سروس کو عوام میں بیحد پذیرائی ملی اور سندھ حکومت نے کراچی میں خواتین کے لئے مخصوص پنک بس سروس اور پیپلز الیکٹرانک بس سروس کا بھی اغاز کیا۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز بس سروس جیسی سستی اور آرام دہ سفری سہولت صوبے کے دوسرے شہروں کے رہنے والوں کو فراہمی کے لئے پیپلز بس سروس کو اب سندھ کے سات شہروں تک توسیع دے دی گئی ہے اور مزید شہروں میں بھی پیپلز بس سروس کا جال بچھائیں گے اور وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ پیپلز بس سروس کی خدمات کو بڑھانے میں بھرپور سرپرستی کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز بس سروس کی ایپلیکشن کے زریعے مسافروں کو ٹکٹ کی قیمت، بس کے اوقات ، بس سروس کی مانیٹرنگ اور دیگر ضروری معلومات مل سکیں گی۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز بس سروس ایپ تک سندھ حکومت کو مکمل رسائی حاصل ہے اور اس ایپلیکشن کے زریعے یہ سروس مسلسل مانیٹر ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بہت سے چیلنجز کی موجودگی میں سندھ حکومت اپنے شہریوں کو سستی اور آرام دہ ترین سہولت مہیا کررہی ہے اور اس مقصد کے لئے سندھ حکومت ہر ماہ کروڑوں روپے کی سبسڈی دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی ٹرانسپورٹ نظام کو اپنی اولین ترجیحات میں رکھا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت بہت جلد ای ٹیکسی بھی بہت جلد شروع کررہی ہے جبکہ ریڈ لائن بی آر ٹی پر بھی تیزی سے کام ہورہا ہے اور یہ پاکستان کی پہلی بی آر ٹی ہوگی جو بائیو گیس پر چلے گی۔
انہوں نے کہا کہ یلو لائن بی آر ٹی اور ریڈ لائن بی آر ٹی دونوں تقریباً 200 ارب روپے کے منصوبے ہیں۔
اس وقت ملک سنگین معاشی صورتحال سے دوچار ہے لیکن اس صورتحال میں ہم سب کو ایک قوم بن کر فیصلے کرنے ہونگے اور مل کر اگے بڑھنا ہوگا ۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ملک کی معیشت کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنا ہے جس کے لئے ہمیں اپنے ترجیحی شعبوں کو اولیت دینی ہوگی۔
ہمیں اپنی زراعت اور معدنیات پر توجہ دینی ہوگی۔ ہمارے پاس دنیا کی قیمتی ترین معدنیات ییں ان کو کام میں لانا ہوگا۔
ہمیں زرعئی پیداوار کے لئے پانی کی بہترین تقسیم کا نظام بنانا ہوگا اور پاکستان پیپلز پارٹی اس کام کو کرنے کا تجربہ رکھتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات میں کوئی بھی پارٹی آئے لیکن ہمیں کم از کم دس سال کا منصوبہ بنانا ہوگا اور سب کو ساتھ مل کر اس پر عملدرآمد کے لئے کام کرنا ہوگا تب ہی معیشت اپنے پیروں پر کھڑی ہوسکتی ہے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہم نے تمام کمپنیوں کو ترغیب دے رہے ہیں کہ جگہ ہم دیتے ہیں آپ یہاں صنعت لگائیں اس کے لئے ہم دیگر سہولیات بھی مہیا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے لئے ہمیں ملکی و غیرملکی سرمایہ کاروں کو ترغیب دینا ہوگی تاکہ نئی صنعتیں لگیں معاشی سرگرمی اور روزگار پیدا ہو۔
انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت پورے سندھ کے ترقیاتی منصوبوں لئے بجٹ میں اربوں روپے کے منصوبے رکھے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شرپسندوں نے ہماری تین بسوں کو نقصان پہنچایا۔ لیکن پیپلز سروس کے ہمارے ڈرائیوروں نے بڑی سمجھداری سے باقی بسوں کو نقصان سے بچایا۔
انہوں نے کہا کہ شرپسندوں نے ملک میں افراتفری پھیلانے کے لئے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔
انہوں نے کہا کہ جس پی ٹی آئی نے نوجوانوں کو گمراہ کرکے یہاں املاک کو جلایا اسی پی ٹی آئی نے امریکہ اور لندن میں ایسا احتجاج کیوں نہیں کیا ؟ انہوں نے صرف اپنے وطن کی املاک کو نقصان پہنچایا۔
انہوں نے کہا کہ آج ہم ان لوگوں کو تعریفی اسناد دیں گے جنہوں نے بسوں کو شرپسندوں سے بچایا ۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے عیدالفطر پر ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کو موٹر وے پولیس کے ساتھ منسلک کیا اور زیادہ کرایہ لینے والوں سے زائد کرایہ مسافروں کو واپس دلوایا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر ڈرائیور محفوظ ڈرائیونگ نہیں کررہا تو اس کی تصویر ایپ پر بھیج دیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے 15 سالہ دور میں صوبے میں بے مثال صحت کی سہولیات مہیا کی ہیں اور دیگر شعبوں میں بھی مثالی خدمات انجام دیں ہیں۔تھر کوئلہ زخائر سے بجلی پیدا کرنے کا شاندار کام ہواہے۔رعئی شعبے میں بہت کام ہوا ہے ۔سیلاب متاثرین کی بحالی کو سب نے سراہا ہے۔ روڈ سیکٹر میں کام ہورہا ہے۔کراچی کے کچرے کو صاف کرنے پر بہتر کام ہورہا ہے ۔پانی فراہمی کی اسکیموں پر اب تیزی سے کام ہوگا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ سندھ نےکراچی سرکلر ریلوے کے لئے بات کی ہے اور انہوں نے اسے سی پیک منصوبوں میں شامل کرنے کی حامی بھری ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اب ہمیں ملک کی معیشت کو مضبوط کرنے کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے اور کم از کم 10 سال کی معاشی پالیسی مرتب کرکے سب کو اس پر عملدرآمد کے لئے ساتھ لیکر چلنے کی شدید ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج پورے سندھ میں این آئی سی وی ڈی کے 46 مراکز چل رہے ہیں جبکہ پی ٹی ائی حکومت تو این آئی سی وی ڈی کو ہی بند کرنا چاہ رہی تھی۔

تقریب کا اہتمام سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اور ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ ڈپارٹمنٹ حکومتِ سندھ کی جانب سے کیا گیا تھا۔
تقریب میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ سندھ سلیم راجپوت، پیپلز بس سروس کے پراجیکٹ ڈائریکٹر صہیب شکیل اور دیگر افسران موجود تھے۔
اس موقع پر بتایا گیا کہ پیپلز بس سروس ایپلیکشن کے زریعے ناصرف بس کے بارے میں ضروری معلومات حاصل کی جاسکیں گی بلکہ بس سروس کی مانیٹرنگ بھی کی جاسکے گی۔ایپلیکشن گوگل اور ایپل دونوں پر دستیاب ہے۔ایپلیکشن استعمال کرنے والے اپنی تجاویز بھی دے سکیں گے۔ایپلیکشن انٹیلجنٹ ٹرانسپورٹ سسٹم سے مرصع ہے۔
تقریب کے اختتام پر وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے 9 مئی کے ہنگاموں کے دوران پیپلز بس سروس کی بسوں کو شرپسندوں کے نقصانات سے بچانے کے باہمت اقدامات پر تعریفی اسناد بھی دیں ۔

 

Daily Askar

Comments are closed.