وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ضلع خضدار کی تحصیل وڈھ میں قبائلی تنازعہ کے حل کی جاری پیش رفت پر اطمینان کا اظہار

 

کوئٹہ:_وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ضلع خضدار کی تحصیل وڈھ میں قبائلی تنازعہ کے حل کی جاری پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوۓ یقین ظاہر کیا ہے کہ فریقین تحمل برداشت اور بردباری کا مظاہرہ کرینگے وزیراعلئ نے کہا ہے کہ تنازعات کا باہمی گفت وشنید کے زریعہ حل ہمارے قبائلی معاشرے کی دیرینہ اور مضبوط روایات کا حصہ ہے اور یہ امر باعث اطمینان ہے کہ علاقے کے سیاسی قبائلی اور مزہبی عمائدین بھی اس حوالے سے اپناکردار ادا کر رہے ہیں جبکہ اراکین صوبائی اسمبلی زابد ریکی احمد نواز بلوچ اختر حسین لانگو یونس عزیز زہری سابق صوبائی وزیر سردار محمد اسلم بزنجو قبائلی عمائدین اور علماء کرام کی تنازعہ کے پر امن حل کے لیۓ پر خلوص کوششیں قابل تعریف ہیں اسکے ساتھ ساتھ کمشنر قلات اور ڈپٹی کمشنر خضدار بھی دیرینہ تنازعہ کے حل میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیۓ اقدامات کر رہے ہیں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ حکومت قبائلی تنازعہ کے پر امن حل کے لیۓ اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے لیۓ تیار ہے صوبائی و زیر داخلہ میر ضیا ء لانگو اور آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ فریقین کا موقف جاننے اور قبائلی عمائدین کے تعاون کے حصول کے لیۓ وڈھ میں موجود ہیں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ قبائلی تنازعات امن کے قیام میں رکاؤٹ بنتے ہیں اور قبائلی تنازعات سے ہمیشہ نقصان فریقین اور علاقے کے لوگوں کو اٹھانا پڑتا ہے ۔وزیراعلیٰ نے مزید کہا ہے کہ قبائلی تنازعہ کے پر امن حل میں حائل رکاؤٹوں کو دور کیا جاۓ گا وڈھ کے دیرینہ قبائلی تنازعہ کا رواداری اور افہام و تفہیم کی فضا میں حل اور دیرپا امن کا قیام سب کے مفاد میں ہوگا انہوں نے کہا کہ وہ وزیر داخلہ سے مسلسل میں رابطہ میں رہتے ہوۓ صورتحال سے آگاہی حاصل کر رہے ہیں اور تنازعہ کے پر امن حل کے لیۓ فریقین کے صبر و تحمل پر انکا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

Daily Askar

Comments are closed.