پولیو مہم کے حوالے سے کسی قسم کی لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی . عائشہ زہری

پولیو مہم کے حوالے سے کسی قسم کی لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا مائیکرو پلان کے تحت کام سرانجام دیں بچوں کے بہتر مستقبل کےلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری کا پولیو مہم کے سلسلے میں ایریا انچارجز کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی ڈاکٹر عبدالغفار سولنگی ثناء اللہ چکھڑا سمیت کثیر تعداد میں ایریا انچارجز شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری نے کہاکہ پولیو مہم کے حوالے بچوں کی تعداد نوٹ کریں اور تعداد میں کمی کی وجوہات بھی اپنے فارم میں پر کریں پولیو مہم کے دوران ٹارگٹ کے حصول میں کوتاہی کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی آپ تمام کو ہر پولیو مہم سے قبل ٹریننگ بھی کروائی جاتی ہے تاکہ فیلڈ میں آپ کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے پولیو مہم کے دوران رابطہ کاری کو بھی تیز کیا جائے اس حوالے سے ایک گروپ بھی تشکیل دیا گیا ہے جس کا مقصد تمام تر مشکلات اور ان کے ازالے کے لیے فوری اقدامات کرنا ہے روزانہ کی بنیاد پر صحیح معنوں میں رپورٹ ترتیب دے کر جمع کروائیں آپ کو سختی سے تنبیہ کی جاتی ہے کہ پولیو مہم کے دوران غفلت کسی صورت برداشت نہیں کریں گے اور غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے والے ایریا انچارجز کے برخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔پولیو مہم کے دوران سفارش کروانے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گاسفارشات کروانے سے بہتر ہے کہ تین دنوں تک اس قومی فریضے کی ادائیگی پر توجہ مبذول کی جائے۔

Daily Askar

Comments are closed.