پہلا ون ڈے؛ افغان ٹیم کیخلاف پاکستان کے ابتدائی 3 کھلاڑی جلد پویلین لوٹ گئے
پاکستان کی افغانستان کے خلاف سیریز کے پہلے ون ڈے میچ قومی ٹیم نے 8 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 47 رنز بنالیے۔
ہمبنٹوٹا میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستانی اوپنر فخز زمان جلد وکٹ گنوا بیٹھے، وہ محض 2 رنز بناسکے جبکہ کپتان بابراعظم صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ مڈل آرڈر بیٹر محمد رضوان نے 21 رنز بناکر نمایاں رہے۔
افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان نے 2 جبکہ فضل الحق فاروقی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی کامیابی سمیٹ کر سیریز میں برتری حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر افغان ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا کہ ٹیم متوازن ہے، پاکستان کے خلاف اپنا ریکارڈ بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔
دونوں ٹیمیں ایشیاکپ اور ورلڈکپ جیسے میگا ایونٹس کی تیاریوں کے سلسلے میں سیریز کھیل رہی ہیں، تینوں میچز کی میزبانی افغان بورڈ سری لنکا میں کررہا ہے۔
اس سے قبل پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں 4 ون ڈے انٹرنیشنلز میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئی ہیں جس میں قومی ٹیم نے 4 میچز جیت رکھے ہیں۔
پاکستان کا اسکواڈ:
کپتان بابراعظم، امام الحق، فخر زمان، محمد رضوان، افتخار احمد، آغا سلمان، شاداب خان، اسامہ میر، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف شامل ہیں۔
افغانستان کا اسکواڈ:
کپتان حشمت اللہ شاہدی، رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زادران، رحمت شاہ، محمد نبی، راشد خان، مجیب الرحمان، فضل الحق فاروقی، عمر زئی، عبدالرحمان اور اکرام علی شامل ہیں۔
Comments are closed.