اسلام آباد: وفاقی وزارت صحت میں اہم عہدوں پر تعینات جونیئر افسران اور متنازع ساکھ کے حامل افسران کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی۔ وفاقی وزارت صحت اور مختلف عہدوں پر تعینات متنازع حکام کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا، سابق وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کے ڈائریکٹر اسٹاف عمران ٹیپو کو واپس شہید ذوالفقار بھٹو یونیورسٹی بھجوا دیا گیا، عبدالقادر پٹیل کے پرسنل اسسٹنٹ کو بھی قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ بھیج دیا گیا۔
وفاقی وزارت صحت حکام کا کہنا ہے کہ اہم عہدوں پر تعینات جونیئر اور متنازع افراد ہٹا دیے جائیں گے، نرسنگ، فارمیسی اور پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل میں تعینات متنازع افسران کی اگلی باری ہے
ذرائع وزارت صحت کے مطابق بارڈر ہیلتھ سروسز، کامن مینیجمینٹ یونٹ اور اور دیگر اداروں کی بھی فہرستیں تیار ہوں گی۔
Comments are closed.