بنوں میں گودام سے پانچ سو کلوگرام ممنوعہ چائنہ سالٹ اور سینکڑوں کلوگرام غیر معیاری مصالحہ جات اور مضر صحت نان فوڈ گریڈ کلر برآمد، مقدمہ درج ، کے پی فوڈ اتھارٹی
خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے صوبہ بھرمیں ملاوٹ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے ضلع بنوں میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے بنوں سٹی میں مختلف گوداموں پر چھاپے مارے اور ممنوعہ مضر صحت چائنہ سالٹ اور غیر معیاری مصالحہ جات برآمد کرکے جرمانے عائد کیں اس حوالے فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے ترجمان نے کاروائی کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز ضلع بنوں فوڈ سیفٹی ٹیم نے خفیہ اطلاع موصول ہونے پر بنوں بازار میں کارروائی کرتے ہوئے مختلف گوداموں پر اچانک چھاپے مارے اور انسپکشن کے دوران ایک گودام سے پانچ سو کلو گرام سے زائد ممنوعہ اور مضر صحت چائنہ سالٹ برآمد کر کے سرکاری تحویل میں لے لیا جبکہ ایک اور گودام سے بڑی مقدار میں چوکر ملے مصالحہ جات اور نان فوڈ گریڈ کلرضبط کر لیے گئے اور بھاری جرمانے عائد کی
تفصیلات کے مطابق مضر صحت اشیاء فروخت کرنے والے افراد کے خلاف فوڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا اور مزید کارروائی شروع کردی گئی ۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل فوڈ سیفٹی اتھارٹی شاہ رخ علی خان نے عوام سے اپیل کی کہ غیر معیاری مضر صحت خوارک کی فروخت کی اطلاع بروقت ہماری ٹیمز کو دیں تاکہ ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جاسکے ان کا مزید کہنا تھا کہ فوڈ سیفٹی اتھارٹی ایسے عناصر کو عوام کی صحت سے ہر گز کھلواڑ کرنے نہیں دے گی۔
Comments are closed.