اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان نے35کارروائیوں کے دوران92.079ملین ڈالر بین الاقوامی مالیت کی 3274.386کلوگرام منشیات اور1193 لیٹرممنوعہ کیمیکل برآمد کرلیا۔ کاروائیوں میں1 خاتون اور1 غیر ملکی باشندے سمیت 42ملزمان کو گرفتارکیا جبکہ منشیات کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی 11گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔برآمد شدہ منشیات میں 105.200 کلوگرام افیون، 262.846کلوگرام ہیروئن، 2667.938کلوگرام چرس، 203.402 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس) اور 35کلوگرام کرسٹل (ہیروئن)شامل ہیں۔
بلوچستان نے7کاروائیوں میں2707کلوگرام منشیات اور 1193لیٹر ممنوعہ کیمیکل برآمد کر کے 1غیر ملکی سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر کے 3 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں ۔ برآمدہ منشیات میں60کلوگرام افیون، 255کلوگرام ہیروئن، 2162 کلوگرام چرس، 195کلو گرام میتھ ایمفیٹا مائن (آئس ) اور 35 کلو کریسٹل ہیروئن شامل ہیں ۔
پنجاب نے14کاروائیوں کے دوران 179.607کلوگرام منشیات برآمدکرکے 17ملزمان کو گرفتار کرکے4گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی۔برآمدہ منشیات میں4.400 کلوگرام افیون، 3.990 کلوگرام ہیروئن،166.950 کلوگرام چرس اور 4.267 گرام میتھ ایمفیٹامائن(آئس)شامل ہے ۔
خیبر پختونخوا نے1کاروائی کے دوران 100گرام میتھ ایمفیٹامائن برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کیا ۔
سندھ نے 5کارروائیوں کے دوران 261.625 کلو گرم منشیات برآمد کر کے 8 ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ2 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی ۔برآمدہ منشیات میں1.600کلوگرام ہیروئن ، 256.800 کلوگرام چرس اور3.225 کلو میتھ ایمفیٹا مائن (آئس) شامل ہے ۔
راولپنڈی نے8کاروائیوں کے دوران126.054کلوگرام منشیات برآمدکرکے 11 ملزمان کو گرفتار کر کے2 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔ برآمدہ منشیات میں40.800 کلو گرام افیون ،2.256 کلوگرام ہیروئن ، 82.188 کلوگرام چرس اور 810گرام میتھ ایمفیٹامائن(آئس) شامل ہیں ۔
تمام مقدمات انسداد ِ منشیات ایکٹ کے تحت متعلقہ تھانوں میں درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

Comments are closed.