نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے جمعہ کو پاکستان ٹیلی ویڑن کوئٹہ سنٹر کا دورہ کیا

نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے جمعہ کو پاکستان ٹیلی ویڑن کوئٹہ سنٹر کا دورہ کیا پی ٹی وی سینٹر پہنچنے پر جنرل مینیجر فہیم شاہ اور ان کی ٹیم نے نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کا استقبال کیا نگران وزیر اعلیٰ نے پی ٹی وی کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا انہوں نے یقین دلایا کہ پی ٹی وی کوئٹہ سینٹر میں درپیش مسائل کے حل کے لئے نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کو کوئٹہ مدعو کیا جائے گا نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے پی ٹی وی چینل پر شروع ہونے والے پروگرام کے لیے اپنا انٹرویو بھی ریکارڈ کرایا

Daily Askar

Comments are closed.