ورلڈکپ؛ نیوزی لینڈ کی بھارت کیخلاف بیٹنگ جاری

آئی سی سی ورلڈکپ کے 21ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف 44 اوورز 5 کٹوں کے نقصان پر 243 رنز بنالیے۔

دھرم شالہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے اوپنر ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، ڈیون کانوے صفر جبکہ ول ینگ 17 رنز بناکر پویلین لوٹے، تیسری وکٹ کی شراکت میں راچن رویندرا اور ڈیرل مچل کے درمیان 159 رنز کی پارٹنرشپ قائم ہوئی تاہم رویندرا 75، کپتان ٹام لیتھم 5 جبکہ گلین فلپس 23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ڈیرل مچل 109 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

سری لنکا کی جانب سے محمد شامی اور کلیپ یادیو نے 2،2 جبکہ محمد سراج نے ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی ایونٹ میں جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں۔

بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ پلئینگ الیون میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، ہاردک پانڈیا کی جگہ ایشان کشن جبکہ سوریا کمار کی جگہ محمد شامی کو اسکواڈ میں جگہ دی ہے۔

اس موقع پر نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم کا کہنا تھا کہ میچ میں کامیابی کیلئے پُرامید ہیں، پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر قابض رہنا چاہتے ہیں۔

بھارت کا اسکواڈ

کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایر، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، شاردول ٹھاکر، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادیو اور محمد سراج

نیوزی لینڈ کا اسکواڈ

کپتان ٹام لیتھم، ڈیون کونوے، راچن رویندرا، ڈیرل مچل، گلین فلپس، مارک چیپ مین، جیمی نیشم، مچل سینٹنر، میٹ ہنری، لوکی فرگوسن اور ٹرینٹ بولٹ شامل ہیں۔

Daily Askar

Comments are closed.