سیکرٹری سوشل ویلفیئر و اطلاعات فدا حسین نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان آفراد باہم معذوری ایکٹ 2019 کے رولز آف بزنس کی تیاری کے لیے مل کر کام کریں گے

گلگت سیکرٹری سوشل ویلفیئر و اطلاعات فدا حسین نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان آفراد باہم معذوری ایکٹ 2019 کے رولز آف بزنس کی تیاری کے لیے مل کر کام کریں گے وہ یہاں اتوار کے روز گلگت میں سائڈ سیور پاکستان ، امجد ندیم فاؤنڈیشن اور ہینڈز پاکستان کے زیر اہتمام مشاورتی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سپیشل افراد کی فلاح و بہبود کے ساتھ ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے گلگت بلتستان اسمبلی سے منظور شدہ گلگت بلتستان آفراد باہم معذوری ایکٹ 2019 کے رولز آف بزنس کی تیاری کے لیے سپیشل افراد کے نمائندوں کے ساتھ مل جل کر کام کریں گے اس سلسلے میں درکار تعاون فراہم کیا جائے گا۔
مشاورتی اجلاس میں گلگت بلتستان بھر سے سپیشل افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور گلگت بلتستان آفراد باہم معذوری ایکٹ 2019 کے تحت رولز آف بزنس کی تیاری کے لیے مشاورت کی گئی اور تجاویز پیش کی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ رولز آف بزنس کی تیاری میں اس بات کو یقینی بنایا جائے جس سے افراد باہم معذوری کو زیادہ سے زیادہ سہولیات میسر آسکیں اور انسانی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے کسی کے ساتھ امتیازی سلوک کے خدشات کا خاتمہ ھو اس مقصد کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جس میں سپیشل افراد کے چنے گئے نمائندے اور ماہرین سمیت سرکاری حکام ملکر رولز آف بزنس تیار کر کے منظوری کے لیے متعلقہ فورم میں پیش کریں گے

Daily Askar

Comments are closed.