شانگلہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ کے تین اہم علاقوں کے سنگھم میں واقعہ کروڑہ بازارمیں ٹی ایم اے کی جانب سے لگائی گئی سولر لائٹس ناکارہ ہو گئے ہیں۔ شہریوں کو مشکلات کا سامنا۔ لگائے گئے سولر لائٹس خود اچانک آن ہو کر پھر ڈیم ہو کر بند ہو جاتی ہے۔ انجمن تاجران کے مطابق بار بار ٹی ایم اے اور دیگر حکام کو بتانے کے باوجود اس کا کوئی بندوبست نہیں کیا گیا۔ کروڑہ بازار جو بشام،کانا اور چکیسر کے سنگھم پر واقع ہے اس وقت دیگر بنیادی سہولیات کا فقدان رکھتا ہے جس میں اس بازار کی صفائی ستھرائی، سولر لائٹس اور دیگر کئی اہم مسائل ہیں جس پر انتظامیہ اور ٹی ایم اے خاموش تماشائی بنی ہیں۔ اہلیان علاقہ اور انجمن تاجران کے عہدہ داروں نے میڈیا نمائندوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کروڑہ جو اہم تجارتی مرکز ہے میں ٹی ایم اے اپنی ذمے کا کام نہیں کر رہی، سولر لائٹس کی خرابی صفائی ستھرائی اور دیگر مسائل پر ضلعی انتظامیہ فوری طور پر ایکشن لے اور اس اہم ترین تجارتی مرکز کو دی گئی سہولیات جو خراب پڑے ہیں ان کو فوری طور پر ٹھیک کیا جائے۔۔
Comments are closed.