روس اورکا اسرائیل اور حماس کے درمیان 4 روزہ جنگ بندی کا خیر مقدم

ماسکو ۔22نومبر (اے پی پی):روس نے اسرائیل اور حماس کے درمیان 4 روزہ جنگ بندی کا خیر مقدم کیا ہے ۔

روسی خبررساں ادارے کے مطابق روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا نے بیان میں کہا کہ روس انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اسرائیل اور حماس کے درمیان چار روزہ جنگ بندی طے پانے والے معاہدے کا خیرمقدم کرتا ہے۔ انہوں نے کشیدگی میں کمی کے عالمی مطالبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے قطر کی کوششوں کو سراہا۔

Web Desk

Comments are closed.