خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی پشاور،مردان اور نوشہرہ میں ملاوٹ مافیا کیخلاف گھیرا تنگ

پشاور نومبر 22: خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی پشاور،مردان اور نوشہرہ میں ملاوٹ مافیا کیخلاف گھیرا تنگ

پشاور سے 4 ہزار کلوگرام سے زائد غیر معیاری مختلف خوردونوش اشیاء جبکہ مردان میں 3 ہزار کلوگرام ملاوٹی گڑ برآمد کرکے ضبط ،نوشہرہ میں خوراک کے کاروباروں کی چیکنگ، قانون کی خلاف ورزی پربھاری جرمانے عائد

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے صوبے میں ملاوٹ مافیا کیخلاف کمر کس لی ہے اور پشاور، مردان اور نوشہرہ میں خوردونوش اشیاء کی کاروباروں پر چھاپے مارکر ہزاروں کلوگرام غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء خوردونوش پکڑ کر سرکاری تحویل میں لیا گیا اس سلسلے میں فوڈ اتھارٹی کے ترجمان نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز ڈائریکٹر آپریشنز اختر نواز کی سربراہی میں پشاور کے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کارخانوں بازار کے ستارہ اور کابل مارکیٹ میں خوردونوش اشیاء کے کاروباروں کے معائنے کیے اور انسپکشن کیدوران تقریباً 4 ہزار کلوگرام مس لیبل،غیر معیاری، زائد المیعاد اور ممنوعہ آشیاء خوردونوش ضبط جبکہ 15 ہول سیل ڈیلرز اور کریانہ سٹورز سربمہر کیے
اسی طرح مردان فوڈ سیفٹی ٹیم نے چارسدہ روڈ پر ناکہ بندی کی اور ایک گاڑی سے 3 ہزار کلو سے زائد غیر معیاری گڑ برآمد کرکے ضبط کیا اور ان سے نمونے لے کر لیبارٹری ارسال کر دیا گیا اور نتائج آنے پر مزید قانونی کارروائی شروع کی جائے گی مزید تفصیلات کے مطابق
نوشہرہ ٹیم نے نظام پور بازار میں دودھ، گھی، نمک، چائے کی پتی، مچھلی، تلنے والے تیل اور مصالحہ جات کے نمونے لیکر موقع پر جدید موبائیل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری سے چیک کیے گئے چیکنگ کیدوران ایک دوکان سے30 کلو باسی مچھلی، قصائی کی دکان سے 35 کلو پھپھڑے برآمد کرکے موقع پر تلف جبکہ
ایک مصالحہ جات کی دکان سے 500گرام رنگ، 10 کلو مس لیبل سوجی ایک دکان سے زائدالمیعاد اور مس لیبل چپس اور بسکٹ برآمد کر کے سرکاری تحویل میں لیا گیا اور
فوڈ اتھارٹی ایکٹ کی خلاف ورزی پر متعدد دکانداروں پر جرمانے بھی عائد کئے گئے
کامیاب کاروائیوں پرڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی شفیع اللہ خان نے فوڈ سیفٹی ٹیموں کو سراہا اور ھدایات دی کہ ہول سیلرز اور ڈسٹریبیوٹرز کی چیکنگ ھر صورت یقینی بنائیں ان کا مزید کہنا تھا کہ ملاوٹ مافیا کیخلاف زیرو ٹالرنس پر یقین رکھتے ہیں اور کسی کیساتھ کوئی نرمی نہ برتی جائے گی۔

Web Desk

Comments are closed.