فریال ٹالپور کی جانب سے پاکستانی اسکول ٹیچر سسٹر زیف کو گلوبل ٹیچر پرائز جیتنے پر مبارکباد

سسٹر زیف کا گلوبل ٹیچر پرائیز 2023 جیتنا پاکستان کیلئے بڑا اعزاز ہے۔ فریال ٹالپور

0

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ کی مرکزی صدر اور سابقہ ایم این اے فریال ٹالپور نے دنیا میں بچوں کے حقوق اور بہبود کیلئے کام کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کی جانب سے پاکستان کی اسکول ٹیچر سسٹر زیف کو گلوبل ٹیچر پرائیز 2023 جیتنے پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے سسٹر زیف کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہیں۔ ایک پیغام میں سابقہ ایم این اے فریال ٹالپور نے سسٹر زیف کا گلوبل ٹیچر پرائیز 2023 کا اعزاز جیتنے کو پاکستان عوام باالخصوص خواتین کی کامیابی قرار دیا اور سسٹر زیف کی پاکستان کے پسماندہ علاقوں کے بچوں کو تعلیم کی فراہمی میں کی گئی کوششوں کو سراہا۔ یاد رہے کہ یونیسکو ہیڈکوارٹر پیرس میں گزشتہ دنوں ہونے والے مقابلے میں پاکستانی اسکول ٹیچر سسٹر زیف نے گلوبل ٹیچر پرائیز 2023 کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا اس مقابلے میں 130 ممالک کے 7 ہزار نامینیز نے حصہ لیا۔

Web Desk

Comments are closed.