ڈپٹی کمشنر نصیر آباد بتول اسدی کی زیر صدارت ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر تعمیر منصوبوں کے تعمیراتی عمل اور درپیش مشکلات کے حوالے سے اجلاس

0

نصیرآبادڈویژن ۔ 22 نومبر : ڈپٹی کمشنر نصیر آباد بتول اسدی کی زیر صدارت ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر تعمیر منصوبوں کے تعمیراتی عمل اور درپیش مشکلات کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایم ایس ڈاکٹر اکبر علی کھوسہ ڈاکٹر حضور بخش مینگل ایگزیکٹو انجینئر عیسیٰ جان بنگلزئی ایس ڈی او بی اینڈ ار بلڈنگز عابد علی پہنور اور ایس ڈی او کیسکو حاجی محمد قاسم کھوسہ شریک تھے اجلاس کے موقع پر ایس ڈی او عابد علی پہنور نے زیر تعمیر منصوبوں کے متعلق تفصیل سے آگاہی فراہم کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد بتول اسدی نے کہا کہ سول ہسپتال میں زیر تعمیر منصوبوں کو جلد از جلد معیار کے مطابق مکمل کیا جائے زیر تعمیر منصوبوں کے قریب 11 ہزار کے وی ٹرانسمیشن لائن اور ٹرانسفارمر کو تعمیراتی منصوبوں کے قریب سے دور کیا جائے تاکہ کسی بھی حادثے کا سبب نہ بنے بتول اسدی نے کہا کہ تعمیراتی منصوبے کا پی سی ون کی کاپیاں حاصل کی جائیں تعجب کی بات ہے کہ منصوبہ آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے مگر محکمہ بلڈنگز کے پاس تا حال پی سی ون نہیں مل سکا ایگزیکٹو انجینیئر بلڈنگز خود تعمیراتی منصوبے کی نگرانی کریں اور کام پر خصوصی توجہ مبذول کریں کیونکہ اس منصوبے پر محکمہ صحت کی جانب سے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں جن کا تدارک کرنا انتہائی ضروری ہے معیاری اور پی سی ون کے مطابق منصوبوں کی تکمیل عوام کے بہتر مفاد میں ہے تمام انجنیئرز کام کی کڑی مانیٹرنگ کریں۔

Web Desk

Comments are closed.