نو مبر22: لورالائی ڈی آئی جی لورالائی رینج نذیر احمدکرد کی جانب سے ڈی ایس پی عبدالکریم مندوخیل کو انکے پوسٹنگ ٹرانسفر کے موقع پرالوداعی چائے پارٹی دی جسمیں ایس ایس پی لورالائی محمد ظفر اور لورالائی رینج کے دیگر پولیس آفیسران نے شرکت کی.۔اس موقع پر ڈی آئی جی لورالائی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسفر پوسٹنگ سروس کا حصہ ہے. ہمیں عوام کی جان و مال کی حفاظت، امن و امان کو برقرار رکھنے اور عوام کی خدمت کے لئے جہاں پر بھی پوسٹ کیا جاتا ہے ہمیں وہاں پر بخوبی اپنے فرائض سر انجام دینی چاہیے۔ پوسٹنگ کے دوران ہمیں بہت سے مشکلوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے. مگر ہمیں اپنے فرائض ایمانداری، محنت اور جرتمندی کیساتھ ادا کرنےچاہیے.اچھے آفیسر محکمے کی پہچان ہوتے ہیں. انکی ہر جگہ عزت ہوتی ہے چاہے وہ محکمہ پولیس میں ہو یا عوام میں ہوں۔ اچھے آفیسر محکمہ کی عزت و قار اور عوام کی خدمت کے لئے ادارہ کے قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں،جن کی خدمات کو ہمیشہ اچھے الفاظ میں یادرکھا جاتا ہے۔ ڈی آئی جی لورالائی نے کہا کہ بہترین انسان وہی ہے جس کے جانے کے بعد ان کے عمدہ فرائض، اخلاق اور محنت کو اچھے الفاظ میں یاد رکھا جائے اپنے اخلاق سے لوگو ں کے دل جیتیں اور ہمیشہ اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال نہ کریں ہمیشہ مظلوم کا ساتھ دیں اور مزید کہا کہ آج جو ہم نےایک ایسے افیسر کیلے یہ تقریب منعقد کی ہے جو انکے اچھے فرائض کو ظاہر کرتی ہے. اور مجھے آپ تمام آفیسرز سے یہ توقع ہے کہ آپ اپنی فرائض بخوبی سر انجام دیں گے تاکہ عوام کی جان ومال کی حفاظت کی جائے۔تقریب کے آخر میں ڈی آئی جی لورالائی نذیر احمد کرد نے ٹرانسفر ہونے والے ڈی ایس پی کریم مندوخیل کو شیلڈ دی اور انہیں اپنی نیک خواہشات کے ساتھ الوداع کہا۔
Comments are closed.