گلگت: وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ ،سینئیر ڈین قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی ڈاکٹر خلیل احمد اورپرووسٹ ڈاکٹر قمر عباس نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوۓ کہا ہے کہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں پندرہ فیصد فیس بڑھانے کا فیصلہ واپس لیا گیا ہے،جبکہ طلباء یونین بحال کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی گئ ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے یونیورسٹی کودوسو ملین روپے گرانٹ کا اعلان کیا تھا،جس میں سے پانچ کروڑ روپے کی پہلی قسط مل چکی ہے، یونیورسٹی کو امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے پیش نظر بند کر دیا گیا ہے، جامعہ کو جلد تدریسی مقاصد کے لئے کھول دیا جاۓ گا۔ طلباء کو فی الوقت آن لائن نظام کے تحت پڑھایا جاۓ گا تاکہ انکی تعلیم متاثر نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں نو ہزار طلباء زیر تعلیم ہیں،جن میں مستحق طلباء کو نیڈ بیسڈ سکالر شپس دی جا رہیں۔ بعض لوگ طلباء کے احتجاج کی آڑ میں اپنے مقاصد کی تکمیل چاہتے ہیں، ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کی جائیگی۔ان کا کہنا تھا کہ یوبیورسٹی کو مالی مسائل سے نکالنے کیلئے گرانٹ فراہم کرنے پر ہم گلگت بلتستان حکومت کے مشکور ہیں۔
Comments are closed.