اسلام آباد۔22دسمبر (نمائندہ عسکر): اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں جمعہ کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی۔ اطلاعات کے مطابق پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
قومی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز جنوب مغربی کشمیر میں سطح زمین سے 11 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلے سے فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
Comments are closed.