سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

اسلام آباد۔22دسمبر (نمائندہ عسکر): سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان کے آفس میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ۔

راجہ پرویز اشرف نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 52 کے لیے کاغذات نامزدگی کرا دیئے ہیں۔سپیکر قومی اسمبلی اس حلقے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر تین بار ممبر قومی اسمبلی منتخب ہو چکے ہیں۔

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 52 سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہو کر وفاقی وزیر، وزیراعظم پاکستان اور سپیکر قومی اسمبلی کے اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے ہیں۔

Web Desk

Comments are closed.